Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بلوچستان کی تحصیل بھاگ میں امام بارگاہ کاظمیہ میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بلوچستان کی تحصیل بھاگ میں امام بارگاہ کاظمیہ میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 10/22/2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بلوچستان کی تحصیل بھاگ میں امام بارگاہ کاظمیہ میں بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت
ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران محرم الحرام میں تخریب کاری کا واقعہ افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی 
غم کی گھڑی میں رابطہ کمیٹی اور تمام کارکنان عزاداران حسینؓ کے غم میں برابر کے شریک، دعا گو اور انکے شانہ بشانہ ہیں
امن و امان کی بہتری کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں ،بم دھماکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقع سزا دیں
متاثرین کو سرکاری سطح پر سہولیا ت فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں
کراچی ۔۔۔22اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کی تحصیل بھاگ کی امام بارگاہ کاظمیہ میں نماز مغرب کے دوران بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعہ کو افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران محرم الحرام میں تخریب کاری کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے،ایک جانب ملک میں امن و امان کی بہتری کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں لیکن اس تمام تر صورتحال میں ایسا واقعہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور تمام کارکنان عزاداران حسینؓ کے غم میں برابر کے شریک، انکے لئے دعا گو اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر اداخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کاظمیہ امام بارگاہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقع سزا دلوائیں اور بم دھماکے کے متاثرین کو سرکاری سطح پر سہولیا ت فراہم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں ۔

10/1/2024 12:21:40 PM