Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بارش متاثرین کی بھر پور مدد کرنے پر رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندگان اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو الطاف حسین کا خراج تحسین


بارش متاثرین کی بھر پور مدد کرنے پر رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندگان اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو الطاف حسین کا خراج تحسین
 Posted on: 8/6/2013 1
بارش متاثرین کی بھر پور مدد کرنے پر رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندگان اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو الطاف حسین کا خراج تحسین
تمام ذمہ دارن و کارکنان نے جس طرح جانوں کی پروا کیے بغیر مصائب کا شکار لوگوں کی مدد کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے
ایم کیوایم کے کارکنان نے ثابت کردیا کہ وہ تمام تر نامناسب حالات کے باوجود مصائب و مشکلات میں پھنسے ہوئے عوام کے ساتھ ہیں
کے بی آر اور سادات امروہہ سوسائٹی میں ڈوبنے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت
لندن:۔ ۔۔6، اگست2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حالیہ بارشوں اورسیلابی پانی سے متاثرین کی بھرپورمددکرنے پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے اورکہاہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ دارن وکارکنان نے جس طرح اپنی جانوں کی پرواکیے بغیر متاثرہ علاقوں میں جاکرمصائب کا شکارلوگوں کی مددکی ہے وہ نہ صرف ناقابل فراموش ہے بلکہ یہی ایم کیوایم کااصل مشن ومقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم دکھی انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے اورآج ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے ایک بارپھرثابت کردیاکہ وہ تمام ترنامناسب حالات کے باوجودمصائب ومشکلات میں پھنسے ہوئے عوام کے ساتھ ہیں اوران کے دکھ دردمیں پوری طرح شریک ہیں۔انہوں نے کراچی کے علاقے کے بی آرمیں نالے میں بہنے والی کارمیں ڈوب کرجاں بحق ہونیوالے اے پی ایم ایس اوکے کارکن انجینئرمظفرخان ،ان اہلیہ اورمعصوم بچے سمیت سادات امروہہ سوسائٹی میں سیلابی پانی کے ریلے سے ڈوبنے والے حیدرعباس رضوی کی ہلاکت پردلی رنج وغم کااظہار کیا اورانکی مغفرت ،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکی ۔جناب الطاف حسین نے ایک بارپھر رابطہ کمیٹی،کراچی تنظیمی کمیٹی،سندھ تنظیمی کمیٹی اورمضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سمیت تمام حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کوخراج تحسین پیش کیا۔

12/26/2024 6:54:15 AM