Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں دعوت افطار کا اہتمام


متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں دعوت افطار کا اہتمام
 Posted on: 8/6/2013 1
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں دعوت افطار کا اہتمام
ماضی میں بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کی گئیں اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے، طارق جاوید
کارکنان کسی بھی قسم کے منفی پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں اور ماضی کی طرح آج بھی اپنی قیادت پر پختہ اعتماد رکھتے ہوئے تحریکی کام کو آگے بڑھائیں
دعوت افطار میں ایسٹ لندن، ساؤتھ ہال، ویسٹ لندن، ٹوٹنگ دیمیلے، سلاؤ، ایجویئر یونٹس کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
لندن:۔ ۔۔6، اگست2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں دعوت افطارکااہتمام کیاگیا جس میں ایسٹ لندن ،ساؤتھ ہال،ویسٹ لندن،ٹوٹنگ دیمیلے، سلاؤ، ایجویئر یونٹس کے کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پرکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاویدنے کہا کہ ماضی میں بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشیں کی گئیں اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے لہٰذاجس طرح ماضی میں کارکنان نے اپنے عمل سے ان سازشوں کوناکام بنایاآج بھی تمام کارکنان پریہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ان تمام ترسازشی ہتھکنڈوں کوناکام بنانے کیلئے عملی طورپرکام کریں اورکسی بھی قسم کی منفی پروپگنڈہ کاشکارنہ ہوں۔انہوں نے تمام ذمہ داران وکارکنان پرزوردیاکہ وہ ماضی کی طرح آج بھی اپنی قیادت پرپختہ اعتمادرکھتے ہوئے تحریکی کام کوآگے بڑھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین تحریک کے ابتدائی دنوں سے ہی مصائب برداشت کرتے چلے آرہے ہیں۔3فروری1981ء کوجامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے دہشتگردوں نے الطاف حسین سمیت اے پی ایم ایس اوکے تمام کارکنان پرحملہ کرکے انہیں جامعہ کراچی سے بدر کردیا جس کا نتیجہ ایم کیوایم کی صورت میں نکلااورجب ایم کیوایم پر19،جون کو1992ء کوفوجی آپریشن کیا گیا تواس کا نتیجہ متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں برآمدہوااورتحریک کاپیغام پورے ملک میں پھیل گیا لہٰذا تمام کارکنان اس بات پرپختہ یقین رکھیں کہ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین کے خلاف کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کی جائیں تحریک کا کام پوری دنیا میں تیزی سے پھیلے گا۔دعوت افطارسے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے۔دعوت افطارکے موقع پر اراکین یوکے آرگنائزنگ کمیٹی سہیل خانزادہ، عبدالحلیم، ہاشم اعظم، آصف جمیل اور وزارت رضوی بھی موجود تھے۔


12/26/2024 6:53:45 AM