Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم پر کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دینے کا الزام سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان ایم کیوایم


رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم پر کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دینے کا الزام سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 10/19/2015
رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم پر کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دینے کا الزام سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
ایم کیوایم نے اے آروائی کے متعصبانہ طرز عمل کے خلاف اس کا پرامن بائیکاٹ کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اے آر وائی دیکھنا بند کردیں، ترجمان
ایم کیوایم کی جانب سے اے آروائی کے متعصبانہ طرزعمل کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جو ہر جماعت کا آئینی، قانونی، سیاسی اور جمہوری حق ہے
کیبل آپریٹرزاچھی طرح جانتے ہیں کہ گزشتہ کئی ماہ سے کیبل آپریٹرکوکون گرفتارکررہاہے ، کون سرکاری ٹارچرسیلوں میں لے جا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنارہا ہے اور کون انہیں دھمکیاں دے رہا ہے
عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ چھاپوں، گرفتاریوں اور ریاستی طاقت کے ذریعے کراچی میں خوف کا ماحول کون پیدا کررہا ہے۔ ترجمان
کراچی ۔۔۔ 19 اکتوبر 2015ء
متحدہ قوی موومنٹ کے ترجمان نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم پر کیبل آپریٹرزکودھمکیاں دینے کے الزام کوسراسرجھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم نے اے آروائی کے متعصبانہ طرزعمل کے خلاف اپناجمہوری حق استعمال کرتے ہوئے پرامن اندازمیں اس کابائیکاٹ کیاہے اورعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اے آروائی دیکھنا بندکردیں۔اس کے علاوہ ایم کیوایم کی جانب سے اے آروائی کے متعصبانہ طرزعمل کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجوہرجماعت کا آئینی ،قانونی، سیاسی اورجمہوری حق ہے لیکن رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے پرامن اورجمہوری حق کوبھی دہشت گردی قراردیکرعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کراچی کے کیبل آپریٹرزاچھی طرح جانتے ہیں کہ گزشتہ کئی ماہ سے کیبل آپریٹر کو کون گرفتارکررہاہے ، کون انہیں گرفتاری کے بعدسرکاری ٹارچرسیلوں میں لے جاکر تشددکانشانہ بنارہاہے اورکون انہیں دھمکیاں دے رہاہے ۔کیبل آپریٹرز یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اے آروائی کے بائیکاٹ کے اعلان کے فوری بعد کیبل آپریٹرزکو کس کی جانب سے یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ اے آر وائی کی نشریات بندنہ کریں۔ترجمان نے کہاکہ کراچی کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ چھاپوں، گرفتاریوں ،جبروتشدد اور ریاستی طاقت کے ذریعے شہرمیں خوف کاماحول کون پیدا کررہاہے۔ 

10/1/2024 12:21:23 PM