Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماضی کے ترقیاتی کام اس بات کے گواہ ہیں کہ حق پرست قیادت ہی شہر کراچی اور اس کے عوام سے مخلص ہے ، رابطہ کمیٹی رکن ذرین مجید


ماضی کے ترقیاتی کام اس بات کے گواہ ہیں کہ حق پرست قیادت ہی شہر کراچی اور اس کے عوام سے مخلص ہے ، رابطہ کمیٹی رکن ذرین مجید
 Posted on: 10/19/2015
ماضی کے ترقیاتی کام اس بات کے گواہ ہیں کہ حق پرست قیادت ہی شہر کراچی اور اس کے عوام سے مخلص ہے ، رابطہ کمیٹی رکن ذرین مجید 
نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواروں کو اب بھی ریاستی جبر و ستم اور سیاسی انتقام کا سامنا ہے، سی ای سی انچارج وسیم اختر 
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے زیرا ہتمام آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں کارنر میٹنگ کا انعقاد 
کارنر میٹنگ میں نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت ، حق پرست نامزد امیدواروں کا خیر مقدم ، زبردست نعرے بازی
کراچی ۔۔۔19، اکتوبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے زیراہتمام ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں بڑی کارنر میٹنگ ہوئی جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجدا حمد اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی نے خطاب کیا ۔ کارنرمیٹنگ میں ضلع ملیر سے بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر کے لئے نامزد حق پرست امیدواران کا تعارف بھی عوام سے کرایا گیا جن کا کارنر میٹنگ کے شرکاء نے بھر پور خیر مقدم کیا اور ان کے حق میں زبردست نعرے لگائے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید نے کہاکہ کراچی کو حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ہی اس کا صحیح حق دلایا ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں حق پرست امیدواروں کی جانب سے شہر کراچی اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلاتفریق کروائے گئے کام اس بات کی آج بھی گواہی دے رہے ہیں کہ حق پرست قیادت ہی شہر کراچی اور اس کے عوام کیلئے نہ صرف مخلص ہے بلکہ شہر اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواران کے گھروں پر چھاپے وگرفتاریاں کی جارہی ہیں اور امیدواروں کو گرفتار کرکے بلدیاتی الیکشن کیلئے بنائے گئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام حق پرست نامزد امیدواروں کو ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر ثابت کردیں گے کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی ای سی کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ کراچی اور اسکے عوام کو بنیادی ضروریات او ر حق سے محروم رکھنے کیلئے یہاں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیری حربے استعمال کئے گئے لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تو کیاجارہا ہے لیکن نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواروں کو اب بھی ریاستی جبر و ستم اور سیاسی انتقام کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات میں جس طرح کے آمرانہ سلوک حق پرست نامزد امیدواران کے ساتھ روا رکھاجارہا ہے وہ ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے بھی ایک سوالیہ نشان ہے ؟ ۔ وسیم اختر نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں نامزد حق پرست امیدواران کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔


10/1/2024 12:19:36 PM