Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ عوام کی امداد کا سلسلہ جاری


قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ عوام کی امداد کا سلسلہ جاری
 Posted on: 8/6/2013 1
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی سے متاثرہ عوام کی امداد کا سلسلہ جاری
متاثرین کو برقت طبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے متاثرہ علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کے طبّی کیمپ بھی قائم
سرجانی ٹاؤن میں حق پرست اراکین اسمبلی نے بارش سے متاثر خاندانواں میں ایک ٹرک راشن تقسیم کیا
رابطہ کمیٹی کی رکن احمد سلیم صدیقی کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے طبّی کیمپ کا جائزہ لیا اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا
تقسیم کئے جانے والی اجناس میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، شکر، نمک، مصالحہ جات، مرچیں، بیسن، چائے کی پتی، خشک دودھ اور بچوں کیلئے دودھ اور بسکٹ سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل 
متحدہ قومی موومنٹ عوام کے دکھ درد اور مشکلات میں ہمہ وقت ساتھ ہے اور وہ اپنے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیگی، ایم کیوایم
کراچی ۔۔6، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرکراچی میں حالیہ بارشوں اورسیلابی پانی سے متاثرہ عوام کی امدادکاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے کو مزید جاری رکھتے ہوئے حق پرست ارکان اسمبلی عبدالوسیم اورشیخ عبداللہ نے منگل کے روزسرجانی ٹاؤن میں طوفانی بارش سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں ایک ٹرک امدادی راشن تقسیم کیا۔امدادی سامان میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، شکر، نمک، مصالحہ جات، مرچیں، بیسن، چائے کی پتی، خشک دودھ اوربچوں کیلئے دودھ اوربسکٹ سمیت صابن، برتن، روزمرہ استعمال کی دیگراشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیںیقین دلایا کہ متحدہ قومی موومنٹ عوام کے دکھ درد اورمشکلات میں ہمہ وقت ساتھ ہے اوروہ اپنے عوام کوتنہاء نہیں چھوڑیگی۔اس موقع پرمتاثرین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بروقت امدادی راشن کی فراہمی پرجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران کے ہمراہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اورایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے زیراہتمام سرجانی میں بارشوں سے متاثرہ عوام کوطبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے لگائے گئے طبّی کیمپ کادورہ کیا اورمتاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کابغورجائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامورڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل کے ارکان سے معلومات حاصل کی اور انہیں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ طبّی سہولیات فراہم کی ہدایت کی۔اس موقع پرڈاکٹرزنے انہیں بتایا کہ طبّی کیمپ میں بلڈ پریشر ،بخار،نزالہ،کھانسی،پیٹ کے امراض،سینے کی جلن اور آنکھوں کی سوزش سمیت دیگروبائی امراض کے علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں جہاں مختلف امراض میں مبتلابزرگ،نوجوان،خواتین اوربچوں نے ازخود کیمپ پہنچ کرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی طبّی سہولیات سے استعفادہ کررہے ہیں۔


12/26/2024 7:45:21 AM