Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے شہر بھر سے ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری


قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے شہر بھر سے ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
 Posted on: 10/18/2015
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے شہر بھر سے ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری 
گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے 7کارکنان اور ذمہ داران کو گرفتار کرلیا، رابطہ کمیٹی
کارکنان کے حوالے سے انکے اہل خانہ یا کسی تنظیمی ذمہ دار کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی 
گرفتارکارکنان کی زندگیوں سے متعلق انکے اہل خانہ اور تنظیم کو شدید خدشات درپیش ہیں
وزیر اعظم ، وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ فوری رکوائیں
کارکنان کے حوالے سے انکے اہل خانہ کو معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔18اکتوبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں اور بلاجواز چھاپوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش قرار دیا ہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران کورنگی یونٹ69کے کارکن یوسف، پی آئی بی یونٹ49کے کارکن سراج حسن صدیقی اور نارتھ ناظم آباد یونٹ 173کے کارکن طارق مرتضی کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایم کیوا یم شاہ فیصل یونٹ103-Bکے ذمہ دار سرفراز شیخ ، پی آئی بی یونٹ57کمیٹی کے ذمہ دار محمد سرور،لیاری سیکٹر یونٹ29کے کارکن عدنان اورشا ہ فیصل یونٹ 107کے کارکن رشید احمد راجپوت کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کارکنان کے حوالے سے انکے اہل خانہ یا کسی تنظیمی ذمہ دار کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے، گرفتارکارکنان کی زندگیوں سے متعلق انکے اہل خانہ اور تنظیم کو شدید خدشات درپیش ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ و ہ شہر بھر میں کارکنان کی گرفتار یوں کا سختی سے نوٹس لیکر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ فوری روکوائیں اور کارکنان کے حوالے سے انکے اہل خانہ کو معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

10/1/2024 12:24:13 PM