Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم علماء کمیٹی کے زیرا ہتمام جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں علمائے کرام، مذہبی اسکالر اور شعراء کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام


ایم کیوایم علماء کمیٹی کے زیرا ہتمام جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں علمائے کرام، مذہبی اسکالر اور شعراء کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام
 Posted on: 8/6/2013 1
ایم کیوایم علماء کمیٹی کے زیرا ہتمام جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں علمائے کرام، مذہبی اسکالر اور شعراء کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام 
مسلم امہ اپنے درمیان پیدا کئے گئے مسلکی اور فقہی مسائل سے باہر نہیں نکلے گی تو فرقہ واریت میں الجھی رہے گی، رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان کی افطار پارٹی میں علمائے کرام سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔6، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے زیر اہتمام ملیر میں واقع جعفر طیار سوسائٹی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ،مذہبی اسکالر اور شعراء کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ زہیر عباس عباسی ، مولانا احمد حسین رضوی ، ڈاکٹر ریحان اعظمی ، خادم ناصر کاظمی اور دیگر علمائے کرام نے اور مختلف مکاتب فکر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ دعوت افطار میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، ارکان سندھ اسمبلی انور رضا ، اشفاق منگی اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین بھی موجود تھے ۔ دعوت افطار میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے عوام اور علمائے کرام کے درمیان قائد تحریک جناب الطاف حسین مذہبی رواداری ،پیار ، محبت ، اخوت اور بھائی چارہ دیکھنا چاہتے ہیں اگر مسلم امہ اپنے درمیان پیدا کئے گئے مسلکی اور فقہی مسائل سے باہر نہیں نکلے گی تو فرقہ واریت میں الجھی رہے گی اور فرقہ واریت کا زہر کسی طرح بھی مسلم امہ کے اتحاد کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے علمائے کرام اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور مسلم امہ کے درمیان دوریاں اور نفرتیں پیدا کرنے کی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں ۔ 

12/26/2024 7:01:51 AM