Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کو مؤثر سیکیوریٹی فراہم کی جائے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کو مؤثر سیکیوریٹی فراہم کی جائے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 8/6/2013 1
ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کو مؤثر سیکیوریٹی فراہم کی جائے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کالعدم تنظیموں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی کے منصوبوں کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر اظہار تشویش 
اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی، متعدد عہدیداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شہید کی جا چکی ہیں لیکن دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی
کراچی ۔۔۔ 6 اگست 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورسرکاری افسران پر حملوں اور دہشت گردی کے منصوبوں کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر تشویش کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی اورمتعددعہدیداران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدکی جاچکی ہیں لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان دہشت گردوں کاقلعہ قمع کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی اوراب پھرحساس اداروں کی جانب سے یہ رپورٹ آئی ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورسرکاری افسران پر حملوں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایاگیاہے۔یہ اطلاعات نہایت تشویشناک ہیں لہٰذا حکومت کوچاہیے کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورسرکاری افسران کومؤثرسیکوریٹی فراہم کی جائے اوردہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ 

12/26/2024 7:45:57 AM