Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا


ایم کیوایم کی جانب سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا
 Posted on: 10/16/2015
ایم کیوایم کی جانب سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا 
رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ کی معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی سے ملاقات 
تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین نے جو کردار ادا کیا ہے وہ مثالی ہے، علامہ عباس کمیلی 
جناب الطاف حسین کی بچپن سے ہی یہ خواہش رہی ہے کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام اکٹھے ہوجائیں ، رابطہ کمیٹی ارکان 
کر اچی ۔۔۔16اکتو بر 2015ء
متحدہ قومی قومی مو ومنٹ کی جانب سے محرم الحرام میں فر قہ وارانہ ہم آہنگی کے فر وغ کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور عبد القادر خانزادہ نے معروف شیعہ عالم دین علا مہ عبا س کمیلی سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا محرم الحرام کے حوالے سے پیغام دیا ۔اس مو قع ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علامہ عباس کمیلی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فرقہ واریت کے خاتمے اور تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین نے جو کردار ادا کیا ہے وہ مثالی ہے اور اس کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو تقلید کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کے درمیان فروعی اور مسلکی اختلافات پیدا کرنے والے اسلام کے کھلے دشمن ہیں اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو سبوتاژ کررہے ہیں ۔ علامہ عباس کمیلی نے جناب الطاف حسین کو فرقہ واریت کا خاتمہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ فرقہ واریت کا خاتمہ جناب الطاف حسین کا بہت بڑا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اورعوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے مہینے کا احترام کریں اور اپنی مجالس اور خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیں ۔ علامہ عباس کمیلی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت و تندرستی کیلئے خصوسی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے علامہ عباس کمیلی کے خیالات کو سراہا اور کہاکہ جناب الطاف حسین کی بچپن سے ہی یہ خواہش رہی ہے کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام متحد ہوجائیں اوران کے درمیان پیدا کئے گئے تمام اختلافات ختم ہوجائیں کیونکہ اسی میں امت مسلمہ کی بھلائی اور ترقی و خوشحالی کا رازہ پنہاں ہے ۔ 

10/1/2024 12:23:01 PM