معروف کالم نگار عرفان صدیقی کے بھائی انعام صدیقی کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارافسوس
لندن ۔۔۔6 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے معروف کالم نگار عرفان صدیقی کے بھائی انعام صدیقی کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے عرفان صدیقی اورانکے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ انعام صدیقی مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔