برساتی نالے میں گاڑی گرنے کے المناک حادثہ میں اے ی ایم ایس او کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ محترمہ یاسمین اور ڈیڑھ سالہ بیٹے عبیر خان کی شہادت اور مظفر خان کے نہ ملنے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن ۔۔۔6، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے طوفانی بارش کے سبب شفیق موڑ (KBR)کے علاقے میں گاڑی برساتی نالے میں گرنے کے ناگہانی حادثہ میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن سیکٹر Eداؤ انجینئرنگ کالج کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ محترمہ یاسمین اور ڈیڑھ سال بچے عبیر خان کے شہید ہونے اور مظفر خان کے نہ ملنے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ المناک حادثہ میں مظفر خان کی اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور مظفر خان کی باڈی ملنے کیلئے غیب سے مدد فرمائے ۔
علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی اے پی ایم ایس او کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ اور بیٹے عبیر خان کی طوفانی بارش کے المناک حادثہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔