Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کا نواز شریف کی وھائٹ ہاؤس آمد پر بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان


ایم کیوایم امریکہ کا نواز شریف کی وھائٹ ہاؤس آمد پر بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان
 Posted on: 10/15/2015
ایم کیوایم امریکہ کا نواز شریف کی وھائٹ ہاؤس آمد پر بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان
مظاہرہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت ہلاکتوں، چھاپوں، گرفتاریوں، ریاستی آپریشن اور قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات پر پابندی کے خلاف ہوگا
22 اکتوبر کو مظاہرے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا
مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردون کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع
ایم کیو ایم امریکہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی 22 اکتوبر کو وھائٹ ہاؤس آمد اور امریکی صدر اوبامہ سے ملاقات کے موقع پر وھائٹ ہاؤس کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرہ صبح 9 بجے سے شروع ہو کر 2 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگا۔ مظاہرے کا مقصد کراچی میں رینجرز کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ایم کیو ایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتوں، چھاپوں، گرفتاریوں، مہاجروں کے خلاف ریاستی آپریشن اور قائد تحریک الطاف حسین کے خطابات پر پابندی جیسے متعصبانہ اقدامات پر دنیا بالخصوص امریکی صدر اور اعلی حکام کی توجہ مبذول کرانا ہے۔وھائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان،ہمدردوں، خواتین ، بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ مظاہرے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیپٹر انچارج اظہار خان، جوائنٹ انچارج سید حفیظ الحق سمیت چیپٹر کمیٹی کے اراکین اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرے میں پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ اور ورجینیا میں فوری طور پر عوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی۔دریں اثنا ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے امریکہ میں آباد مہاجر کمیونیٹی سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ وھائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے میں شریک ہو کر یہ ثابت کر دیں کہ مہاجر قوم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

10/1/2024 12:23:45 PM