Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے پاک کالونی میں بارش کے متاثرین میں راشن اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے پاک کالونی میں بارش کے متاثرین میں راشن اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم
 Posted on: 8/6/2013 1
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے پاک کالونی میں بارش کے متاثرین میں راشن اور دیگر امدادی سامان کی تقسیم
امدادی سامان میں آٹا، چاول، دالیں، چائے کی پتی، خشک دودھ، گھی، تیل، مصالحہ جات، نمک، مرچ، بچوں کا دودھ اور بسکٹ سمیت دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء صابن، برتن پمپر زوغیرہ شامل ہیں
حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد الحسیب خان نے بارش کے متاثرین میں امداد تقسیم کی
متاثرین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن کی تقسیم پر جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کا شکریہ ادا کیا
تصاویر
کراچی ۔۔۔6، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے پاک کالونی میں بارش کے متاثرین میں راشن اوردیگر امدادی سامان تقسیم کیاگیا۔امدادی راشن میںآٹا،چاول،دالیں،چائے کی پتی،خشک دودھ،گھی،تیل،مصالحہ جات، نمک،مرچ، بچوں کادودھ، بسکٹ کے پیکٹس اورمنرل واٹرسمیت روز مرہ استعمال کی دیگراشیاء صابن،برتن پمپرزوغیرہ شامل تھیں۔امدادی سامان کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب خان ، ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر کے ذمہ داران نے بارش اور سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر ،سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب نے متاثرین سے ملاقات کی اور طوفانی بارش سے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔اس موقع پرمتاثرین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سامان اورراشن کی تقسیم پر جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیااورکہاکہ مشکل وپریشانی کی گھڑی میں جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم جس طرح ہماری مددکی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ مصیبت اس گھڑی میں کوئی حکومتی نمائندہ،وزیرمشیریاسرکاری آفسران کے مزاج پرسی کیلئے نہیںآیا۔انہوں نے کہاکہ اپنااپناہوتاہے اورمصیبت کی اس گھڑی میں جس طرح ایم کیوایم کے نمائندے اورکارکنان نے ان کی مددکی وہ اس پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے بے حدممنون ومشکورہیں۔عبدالحسیب خان نے تمام متاثرین کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اورکسی صورت انہیں تنہاء نہیں چھوڑیگی۔

12/26/2024 7:51:46 AM