ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال نارتھ کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچ گئے
بفرزون نالے میں جاں بحق ہونے والے سوگوار لواحقین سے ملاقات اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت
کراچی ۔۔6اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال نارتھ کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے بفرزون نالے میں گاڑی کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے سو گوار لواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔ واضح رہے کہ ہلاک شدگان کی لاشیں خدمت خلق فاؤنڈیشن نارتھ کراچی کے سرد خانے میں رکھی ہوئی ہیں۔