گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں مضر صحت کھانا کھانے کے نتیجے میں ایک خاتون اور انکی چار بیٹیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 5 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے گلشن معمارکے علاقے احسن آبادمیں مضرصحت کھاناکھانے کے نتیجے میں ایک خاتون اوران کی چار بیٹیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردلی صدمہ اورگہرے افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے ۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون اوران کی بیٹیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے مضرصحت کھاناکھانے کے نتیجے میں متاثرہونے والے افرادکی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔