ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی معروف کمپیئر قریش پور کے بھائی عزیز اختر سے ملاقات
قریش پور کے انتقال پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی
کراچی۔۔۔5اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے معروف کمپیئر اورپاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام’’ کسوٹی ‘‘کے میزبان قریش پور کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ واقع ناظم آ باد میں ان کے بھائی عزیزاختر سے ملاقات کی اور قریش پورکے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کی۔اس موقع پر متحدہ سوشل فورم کے اراکین بھی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ احمد سلیم صدیقی نے مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔