Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں اقرباء پروری پر ایم کیوایم کا شدید اظہار مذمت


سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں اقرباء پروری پر ایم کیوایم کا شدید اظہار مذمت
 Posted on: 8/5/2013 1
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں اقرباء پروری پر ایم کیوایم کا شدید اظہار مذمت
سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے ایک بیٹے کو دیہی اور دوسرے بیٹے کو شہری سندھ کے کوٹے پر کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ تین بھتیجوں کو بھی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ارکان سندھ اسمبلی
پبلک سروس کمیشن کے ممبران کے رشتہ داروں کو بھی نوازا گیا ہے، یہ انصاف اور میرٹ کا کھلا قتل ہے
نا انصافیوں اور حق تلفیوں کے مسلسل عمل نے ہی سندھ کے شہری علاقوں کے عوام خصوصاً نوجوانوں میں احساس محرومی کو جنم دیا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے
سندھ پبلک سروس کمیشن میں اقرباء پروی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ارکان اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ
نوجوانوں کو اہلیت کی بنیاد پر نوکری دی جائے، اقرباء پروری کی بنیاد پر جنہیں کامیاب قرار دیا گیاہے انکے نتیجے کو کالعدم قرار دیا جائے 
کراچی ۔۔۔ 5 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں اقرباء پروری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ میڈیاپرآنے والی رپورٹ کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے چیئرمین اورکمیشن کے ممبران کے بیٹوں اوردیگررشتہ داروں کونوازاگیاہے،چیئرمین کے ایک بیٹے کوسندھ دیہی اوردوسرے بیٹے کوسندھ شہری کے کوٹے پر کامیاب قراردیاگیاہے جبکہ تین بھتیجوں کوبھی کامیاب قراردیاگیاہے۔اسی طرح کمیشن کے ممبران کے رشتہ داروں کوبھی نوازاگیاہے اوراس طرح انصاف اورمیرٹ کاکھلا قتل کیاگیاہے۔ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ اس کھلی ناانصافی اورمیرٹ کے قتل کے باعث وہ لاکھوں نوجوان جنہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی کیلئے رات دن محنت کی نہ تو ان کاانٹرویوہوااورنہ ہی ان کی قابلیت کودیکھاگیابلکہ محنت کرنے والے یہ لاکھوں نوجوان ہاتھ ملتے رہ گئے ، ان کی چڑیااڑگئی اورپبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اورممبران کے رشتہ داروں کی جیب میں جاکربیٹھ گئی۔اطلاعات کے مطابق محنت کرنے والے کئی نوجوانوں نے اس ناانصافی پر صدمہ میں کھاناپیناچھوڑ دیاہے ۔ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ ناانصافیوں اورحق تلفیوں کایہی مسلسل عمل ہے جس نے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام خصوصاً نوجوانوں میں احساس محرومی کوجنم دیاجوکہ ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتاجارہاہے ۔ ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں اقرباء پروی کافوری نوٹس لیاجائے اورحق دارنوجوانوں کواہلیت کی بنیادپر نوکری دی جائے جبکہ اقرباء پروری کی بنیادپر جن افراد کوکامیاب قراردیاگیاہے ان کے نتیجے کوکالعدم قراردیاجائے ۔ 

12/25/2024 6:38:37 PM