Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں سیلابی ریلا متوقع تھا تو الارمنگ سسٹم کیوں نہیں تھا اور اس کی پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی گئی، حیدر عباس رضوی


کراچی میں سیلابی ریلا متوقع تھا تو الارمنگ سسٹم کیوں نہیں تھا اور اس کی پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی گئی، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 8/5/2013 1
کراچی میں سیلابی ریلا متوقع تھا تو الارمنگ سسٹم کیوں نہیں تھا اور اس کی پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی گئی، حیدر عباس رضوی
حکومت کی جانب سے مون سون کے حوالے سے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں کی گئی
انتظامیہ کی جتنی مشینری ہے ان میں ڈیزل موجود نہیں ہے، بلدیاتی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں
حکومت کے نمائندے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور متاثرین کی فی سبیل اللہ امداد کریں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی، واسع جلیل اور حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ صفورا چورنگی پر سادات امروہہ اور سعدی ٹاؤن کے متاثرین کیلئے لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بیس کیمپ پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ 
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سادات مروہہ اور سعدی ٹاؤن میں نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کیلے لگائے گئے طبی کیمپ کا دورہ کیا
تصاویر
کراچی ۔۔۔5، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، احمد سلیم صدیقی اور واسع جلیل نے پیر کے روز کراچی کے علاقوں صفورا چورنگی ،سعادت امروہہ اورسعدی ٹاؤن میں سیلابی ریلے کے متاثرین کیلئے لگائے گئے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی و امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لیا ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سیلابی ریلے کے متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان سے نقصانات پر دلی ہمدردی کااظہار کیا اور متاثرین کو طبی وامدادی سہولیات کی فراہمی سمیت ایم کیوایم کے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ امدادی کیمپ میں سعدی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے متاثرین پانی کی نکاسی ، صاف پانی ، کھانے پینے اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے رابطہ کرتے رہے جن کے مسائل باقاعدہ لکھنے کے بعد ان کے حل کیلئے عملی اقدامات بھی کئے جاتے رہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے طبی کیمپ پر متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ایم کیوایم میدیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں ، پیر میڈیکل اسٹاف اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔قبل ازیں صفورا چورنگی پر سیلابی ریلے سے متاثرین کیلئے قائم کئے گئے ریلیف بیس کیمپ پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کراچی میں جو سیلابی ریلا داخل ہوا ہے اور اس نے جو تباہی مچائی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مون سون کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی تیار ی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر سیلابی ریلا متوقع تھا تو آلارمنگ سسٹم کیوں نہیں تھا اور اس کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی جبکہ حکومت اس سیلابی ریلے اور تباہی سے مکمل طور پر بے خبر رہی۔ انہوں نے کہا کہ سعدی ٹاؤن اور سادات امروہہ قدرتی طو رپر نشیبی علاقوں میں آباد ہیں یہاں جتنی آبادی بنتی جائے گی اتنی ہی تباہی آئے گی اس تباہی سے بچنے کیلئے ضروری ہے حکومت یہاں ڈیم بنائے یا اسٹروم واٹر ڈرین کا انتظام کرے اور اگلے سال اس تباہی سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ڈیم اور اسٹروم واٹر ڈرین بنائے جائیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلابی ریلے سے کھڑے ہوجانے والے پانی کی نکاسی کا بندوبست کیاجائے ، وہاں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے ، ان علاقوں میں مچھروں اور حشرت الارض کی بہتات ہے یہاں جتنا اسپرے کیاجائے وہ عوامی صحت کیلئے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ کام ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے ، ریسکیو سرگرمیوں کیلئے شہر میں انتظامیہ کی جتنی مشینری ہے ان میں ڈیزل موجود نہیں ہے ، بلدیاتی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث وہ عوامی خدمت کی معراج پر نہیں پہنچ پارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی مشینری میں حکومت فی الفور ڈیزل ڈلوائے اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ طوفانی بارش کے باعث کے بی آر کے علاقے میں ایک گاڑی نالے میں گرگئی تھی اس میں تین افراد سوار تھے اسے نکالنے کیلئے کوئی کرین تک نہیں آئی اور شہر میں ایسے کئی حادثات ہوئے لیکن کوئی پرسان حال نہیں تھا، کچی بستیاں ، گوٹھوں کے مکانات بہہ گئے مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل رہی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے نمائندے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور متاثرین کی فی سبیل اللہ امداد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سادات امروہہ اور سعدی ٹاؤن میں ہونیو الی تباہی کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، ایم کیوایم نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر اس مشکل صورتحال اورقدرتی آفت کا مقابلہ کیا جس طرح کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔اس مرتبہ مون سون کی کوئی پیشگی منصوبہ نہیں کی گئی نہ ہی سیلابی ریلے کے آنے کی پیشگی اطلاع دی گئی جبکہ ماضی میں حق پرست سٹی ناظم مصطفی کمال کے دور میں مون سون سے نمٹنے کی پیشگی تیاریاں کی گئیں تھیں اور جس طرح سے طوفانی بارشوں سے نبرد آزما ہوا گیا وہ مثالی تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم سادات امروہہ اور سعدی ٹاؤن میں ریسکیو کاکام مکمل کرنے کے بعد اب ریلیف اور بحالی کے کا کام انجام دے رہی ہے ۔ 
دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے KBRکا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز کے بی آر نالے میں گرنے والے گاڑی اور سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے بارے میں معلوم حاصل کیں اور ان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔






12/25/2024 6:49:51 PM