لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین میں دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار
واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے
لندن۔۔۔۔5اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین میں دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائے۔جناب الطاف حسین نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔جناب الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے مطالبہ کیا کہ شالیمار ایکسپریس میں ہونے والے دھماکہ کا نوٹس کا لیا جائے، واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔