Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام خصوصاً مخیر حضرات بارش سے متاثرین کی امداد کے لئے زیادہ سے زیادہ اشیائے خورد و نوش کے کے ایف کے کیمپوں میں جمع کروائیں، رابطہ کمیٹی کی دردمندانہ اپیل


عوام خصوصاً مخیر حضرات بارش سے متاثرین کی امداد کے لئے زیادہ سے زیادہ اشیائے خورد و نوش کے کے ایف کے کیمپوں میں جمع کروائیں، رابطہ کمیٹی کی دردمندانہ اپیل
 Posted on: 8/5/2013 1
عوام خصوصاً مخیر حضرات بارش سے متاثرین کی امداد کے لئے زیادہ سے زیادہ اشیائے خورد و نوش کے کے ایف کے کیمپوں میں جمع کروائیں، رابطہ کمیٹی کی دردمندانہ اپیل
طوفانی بارش کے سبب شہر کے مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچا
حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے نہ تو کوئی اقدامات کئے گئے اور نہ ہی امدادی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں
متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جس میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں، رابطہ کمیٹی 
مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے
عوام و مخیر حضرات دکھی انسانیت کی خدمت کے تحت اور اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس کار خیر میں بھر پور حصہ لیں
لندن ۔۔۔5، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام خصوصاً مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش سے متاثرین کی امداد کے لئے زیادہ سے زیادہ روز مرہ کی استعمال کی جانے والی اشیائے خوردو نوش متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپوں پر اپنی مدد آپ کے تحت جمع کروائیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب شہر کے مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے نہ تو کوئی اقدامات کئے گئے اور نہ ہی امدادی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں جس کی وجہ سے ہزاروں خاندان کے افراد جس میں معصوم بچے ، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں کسمپر سی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کی دادرسی کر نے والا کوئی نہیں ہے لہٰذا متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام خصوصاً مخیر حضرات سے درد مندآنہ اپیل کی ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے تحت اور اپنا فرض سمجھتے ہوئے اس کار خیر میں بھر پور حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کیلئے خشک اجناس، دالیں، چاول، گھی ، بسکٹ ، بچوں کا دودھ ، آٹا ، ملبوسات ، خشک دودھ ،چائے کی پتی ،بچوں کے پیمپرز ،فیڈر اور دیگر اشیاء زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی مددآپ کے طور پر جمع کروائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ امدادی سامان متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متاثرہ علاقوں میں لگائے گئے امدادی کیمپوں پر اپنی مدد آپ کے طو رپر جمع کر وائیں ۔

9/27/2024 8:21:34 PM