Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 30ستمبرحیدرآباد اورسانحہ یکم اکتوبر1988کراچیء کے شہداء کی27ویں برسی کراچی سمیت ملک میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی


سانحہ 30ستمبرحیدرآباد اورسانحہ یکم اکتوبر1988کراچیء کے شہداء کی27ویں برسی کراچی سمیت ملک میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 9/30/2015
سانحہ 30ستمبرحیدرآباد اورسانحہ یکم اکتوبر1988کراچیء کے شہداء کی27ویں برسی کراچی سمیت ملک میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی 
برسی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوا ، برسی کے اجتماع میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا 
برسی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسید شاہدپاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی ، مستعفی اراکین سینیٹرز ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کی شرکت 
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بدھ کے روز سانحہ 30ستمبرحیدرآباد اورسانحہ یکم اکتوبر1988کراچیء کے شہداء کی27ویں برسی کراچی سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ سانحہ30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی27ویں برسی کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ئیر شاہد پاشا اراکین را بطہ کمیٹی مستعفی حق پرست سینیٹرز ، مستعفی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹرز اور یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بہت بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں م ولا نا تنویر الحق تھا نو ی نے ایم کیو ایم کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی۔اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی ،اسیر کا رکنان کے بلند حوصلے ، حق پرستا نہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمہ ،ملک میں امن امان کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمہ کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت تندرستی کیلئے دعا کی گئی ۔ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ کی برسی کیلئے بڑا پنڈال بنایا گیا تھا جس کے چاروں جانب 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے سانحہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی تصاویر آویزاں تھیں اور سانحہ کی تفصیلات درج تھیں 

Karachi
 
Hyderabad

10/1/2024 10:17:40 AM