سابقہ نائب ناظمہ کراچی نسرین جلیل کو موجودہ حالات میں شہری امور چلانے کا عارضی چارج دے دیا جائے خواجہ اظہار الحسن
غریب مظلوم ، لاچار اور محروم افرادجو اس وقت بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں ان کی فوری مدد کی جاسکے
کراچی۔۔۔5اگست 2013ء
سندھ میں اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سندھ خصوصاً سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلیں اگر آپ اور آپ کی حکومت کو سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال اور سابق ناظم حیدر آباد کنور نوید جمیل کو موجودہ بارش سے پید ا ہونے والی نا گفتہ بہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی نظام چلانے کا مطالبہ بارِ گراں گذر رہا ہے تو ان کی خدمت میں عرض ہے کہ شہر کی حقیر فقیر نحیف سی لیکن با صلاحیت سابقہ نائب ناظمہ کراچی نسرین جلیل کو موجودہ حالات میں شہری امور چلانے کا عارضی چارج دے دیں تاکہ وہ غریب مظلوم ، لاچار اور محروم افرادجو اس وقت بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں ان کی فوری مدد کر سکیں ۔