Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی مطالبہ کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہ تھا نہ ہے، فیصل سبزواری


عوامی مطالبہ کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہ تھا نہ ہے، فیصل سبزواری
 Posted on: 8/4/2013 1
عوامی مطالبہ کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہ تھا نہ ہے، فیصل سبزواری
اگر سید مصطفی کمال اور کنور نوید کی نامزدگی سے کسی سہاگن کا سہاگ اور کسی ماں کی گود اجڑنے سے بچ جائے اور شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہو جائے تو اس مطالبہ کو منظور کرنے میں کیا قباحت ہے؟
رمضان کے آخری عشرے میں عوام عبادت کرنے اور عید کی تیاریاں کرنے کے بجائے اپنی جانیں بچانے اور مرحومین کا ماتم کرنے میں مصروف ہیں
بدقسمتی سے شرجیل میمن نے اس خالص انسانی مسئلہ کو بھی سیاسی بنادیا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے 
کراچی ۔۔۔4، اگست2013ء
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورمتحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ نظام کے قیام عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے محض عوام کی آراء کو امانتاً وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس مطالبہ کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہ تھا نہ ہے لیکن شرجیل میمن نے غیرمنطقی بیان دیکردکھی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانی میں ڈوبی ہوئی بستیاں، بہتے ہوئے مکانات، غریبوں کی عمربھر کی کمائی کا اجڑنا اور طوفانی بارشوں کے باعث بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں کسی بھی مہذب اور انسانیت پسند معاشرے میں پسند نہیں کی جاسکتیں۔ اگر سید مصطفی کمال اورکنورنوید کی نامزدگی سے کسی سہاگن کا سہاگ اور کسی ماں کی گود اجڑنے سے بچ جائے اور شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوجائے تواس مطالبہ کو منظور کرنے میں کیاقباحت ہے ؟یہ کسی ایک یا دو جماعتوں کی اناؤں کا نہیں بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے غریب گھرانوں میں اگر ایک آدمی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو اس کا پورا خاندان تباہی وبربادی کا شکار ہوجاتا ہے اس لئے ایک ایک جان اور ایک ایک گھر کو بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے یہ پولیٹکل اسکورنگ کا معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی ماں کی گود اجڑجائے تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہے، کتنے گھر ایسے ہیں جہاں بارش کے پانی کی وجہ سے بیٹھنے کی گنجائش بھی نہیں ہے ، ہزاروں خاندانوں کی پوری زندگی کی کمائی اجڑگئی ، کتنے لوگ گھر سے بے گھر ہوگئے ہیں ، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عوام عبادت کرنے اور عید کی تیاریاں کرنے کے بجائے اپنی جانیں بچانے اور مرحومین کاماتم کرنے میں مصروف ہیں ۔ اس وقت تو ہمیں اپنے تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مل جل کرعوام کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے شرجیل میمن نے اس خالص انسانی مسئلہ کو بھی سیاسی بنادیا جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

12/25/2024 6:44:14 PM