Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سید مصطفی کمال اور کنور نوید جمیل کو کراچی اور حیدر آباد کا عارضی ناظمین مقررکیا جائے، عوامی سروے


سید مصطفی کمال اور کنور نوید جمیل کو کراچی اور حیدر آباد کا عارضی ناظمین مقررکیا جائے، عوامی سروے
 Posted on: 8/4/2013 1
سید مصطفی کمال اور کنور نوید جمیل کو کراچی اور حیدر آباد کا عارضی ناظمین مقررکیا جائے، عوامی سروے
ایم کیوایم کی ویب سائٹ، فیس بک اور ٹوئٹر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی حمایت 
سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کی عدم موجودگی عوامی مسائل کی بنیاد ہے، عوامی راءے
لندن ۔۔۔4، اگست2013ء 
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے کرائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے ایک مرتبہ پھر سید مصطفےٰ کمال اور کنورنوید کو بالترتیب کراچی اور حیدرآبادکے عارضی ناظمین بنانے کی حمایت کااعلان کیا ہے ۔یہ اعلان زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے ایم کیوایم کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا پر کرائے گئے ایک سروے میں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں طوفانی بارشوں کے بعد صحت وصفائی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے پیش نظر عوام کی جانب سے سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کی عدم موجودگی کو عوامی مسائل کی بنیاد قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سید مصطفی کمال اور کنورنوید کو کراچی اور حیدرآباد کا عارضی ناظم مقررکیا جائے ۔ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی مطالبہ کی ترجمانی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفی کمال اور سابق ناظم حیدرآباد کنورنوید کو عارضی ناظم مقررکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے اعلامیہ کے مطابق جناب الطاف حسین کے مذکورہ بیان کی روشنی میں ایم کیوایم کی ویب سائٹ، فیس بک اور ٹوئٹر پرسروے کرایا گیا،جس میں عوام سے دریافت کیا گیا کہ کیا وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سید مصطفی کمال اور کنورنوید کو کراچی اور حیدرآباد کے عارضی ناظمین بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں ؟ شعبہ اطلاعات کے مطابق محض چند گھنٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے ووٹ اور رائے اس مطالبہ کی حمایت کی ہے۔ ایم کیوایم کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر عوامی آراء کا سلسلہ بدستور جارہی ہے۔

9/27/2024 8:17:48 PM