حق پرست اقلیتی رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی کا گجر نالہ، سراج کالونی، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آبادمیں بارش اور سیلابی پانی سے متاثرہ اقلیتی آبادیوں کا دورہ
پانی کی نکاسی، صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی
کراچی ۔۔۔4، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اقلیتی رکن عارف بھٹی نے گجر نالہ،سراج کالونی فیڈرل بی ایریااورلیاقت آبادمیں طوفانی بارش اورسیلابی پانی سے متاثرہ اقلیتی آبادیوں کا ہنگامی دورہ کیااورمتاثرین سے ملاقات کرکے انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرانہوں نے متاثرین کے گھروں سے پانی کی نکاسی اورصفائی ستھرائی کے کاموں کاجائزہ لیااورموقع پر موجود متعلقہ اداروں کے افسران کوہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی اورصفائی ستھرائی کے کاموں کوبلاتاخیر جلدازجلد مکمل کریں۔اس موقع پرمتاثرین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے مشکل کی گھڑی میں دادرسی کرنے پرقائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔