حیدرعباس رضوی،اشفاق منگی،مزمل قریشی ،اظہارالحسن،ارتضی فاروقی اورشیخ صلاح الدین اور انور رضانے سادات امروہہ کالونی،سعدی ٹاؤن،گلستان جوہر،ملیر ، بفرزون،نارتھ کراچی اورنیوکراچی سمیت طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کاہنگامی دورہ، امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیکرمتاثرین کومحفوظ مقامات پرپہنچایا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی نے طوفانی بارشوں اورسیلابی ریلوں سے شدیدمتاثرہ علاقوں سادات امروہہ کالونی،سعدی ٹاؤن،روشن باغ،کے بی آرسوسائٹی بفرزون،نیوکراچی،نارتھ کراچی،ملیراورشاہ فیصل سمیت دیگرعلاقوں کاہنگامی دورہ کیااورحالیہ طوفانی بارشوں اورسیلابی پانی کے ریلے میں پھنسے ہوئے اورشدیدمشکلات وپریشانیوں کاشکارخاندانوں خصوصاً بچوں،خواتین ،بزرگ اورنوجوانوں کونکال کرمحفوظ مقامات پرپہنچانے کیلئے امداد سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار،ایم کیوایم کے علاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسابق رکن قومی اسمبلی سیدحیدرعباس رضوی ،حق پرست ارکان قومی اسمبلی وصوبائی سیدمزمل قریشی اورارتضی فاروقی نے ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب شدیدطوفانی بارش اورسیلابی پانی کے ریلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سادات امروہہ کالونی،سعدی ٹاؤن ،صفورا گوٹھ ، پہلوان گوٹھ،گلستان جوہر اورگلشن اقبال کاتفصیلی دورہ کیااورپانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیااسی طرح رکن رابطہ کمیٹی وحق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے ملیرمیں، جبکہ سیداظہارالحسن ،شیخ صلاح الدین اورانوررضا نے نیوکراچی،نارتھ کراچی،روشن باغ،کے بی آرسوسائٹی بفرزون میں بارشوں اورندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو جانے سے گھروں میں پھنس جانے والے افرادکونکال کرمحفوظ مقامات پر پہنچایا ۔ انہوں نے متاثرین کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں انہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیگی۔اس موقع پرمتاثرین نے ایم کیوایم کی جانب سے بروقت مددکی فراہمی پرجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیااورکہاکہ جس طرح رات بھررابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے اپنی جانوں کی پرواکئے بغیرہماراساتھ دیاہے وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے بتایاکہ سادات امروہہ کالونی ،سعدی ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں شدیدقسم کی طغیانی آئی ہوئی ہے اور سات فٹ تک پانی لوگوں کے گھروں میں گھس گیاہے جس کے باعث لوگ گھروں کی چھتوں پرپناہ لینے پرمجبورہیں اورشدیدمشکلات وپریشانیوں کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری رات گزرنے کے باوجودکوئی حکومتی شخصیت یانمائندہ ہم تک نہیں پہنچااورنہ ہی انہوں نے کسی قسم کی مددفراہم کی۔واضح رہے کہ ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بارشوں اورسیلابی ریلوں سے متاثرہ عوام کی مددکیلئے امدادی سرگرمیوں کوسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ارکان،منتخب اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ہمہ وقت متاثرہ علاقوں میں موجودہیں۔