معروف کالم نگار اورمصنف عارف شفیق کی والدہ محترمہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی اظہار اتعزیت
کراچی۔۔۔4؍اگست2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے معروف کالم نگار اورمصنف عارف شفیق کی والدہ محترمہ نصرت جہاں نوری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے عارف شفیق سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔(آمین)دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی ،متحدہ سوشل فورم کے اراکین نے محترمہ نصرت جہاں نوری تدفین میں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ کوانی کی �ئٌٌ*****