کراچی میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے حادثات میں ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے کارکن راشد عباس اور ایم کیوایم کے شعبہ عوامی مسائل کی ذمہ دار محترمہ عابدہ باجی کی صاحبزادی کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔3، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں طوفانی بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے حادثات میں ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 99کے کارکن راشد عباس اورایم کیوایم کے شعبہ عوامی مسائل کی ذمہ دارمحترمہ عابدہ باجی کی صاحبزادی فرزانہ فصیح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے کارکن راشد عباس اورایم کیوایم کے شعبہ عوامی مسائل کی ذمہ دارمحترمہ عابدہ باجی کی صاحبزادی فرزانہ فصیح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا اور مرحومین کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔