کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں سے پیدا ہونے والی تباہی سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے مصطفےٰ کمال کو کراچی اور کنور نوید جمیل کو حید رآباد کا عارضی طور پر ناظم مقرر کر دیا جائے۔ الطاف حسین
یہ حیدرآباد اور کراچی کے عوام کے پیغامات ہیں جو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تک امانتاً پہنچا رہا ہوں
امید ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کراچی اور حیدرآباد کے باسیوں کے مطالبہ پر ہمدردانہ غور کریں گے
گزشتہ پانچ برسوں سے برساتی نالوں، ندیوں کی صفائی نہ کئے جانے اور نکاسی آب کے نظام پر توجہ نہ دیئے جانے کے سبب کراچی میں بارش سے جو تباہی پھیلی ہے وہ کسی قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے جبکہ بارش کے باعث حیدرآباد میں بھی صورتحال سنگین ہورہی ہے
لندن ۔۔۔3 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی اورحیدرآباد میں صحت وصفائی کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے ۔ گزشتہ پانچ برسوں سے برساتی نالوں،ندیوں کی صفائی نہ کئے جانے اورنکاسی آب کے نظام پر توجہ نہ دیئے جانے کے سبب ہفتہ کے روز کراچی میں بارش سے جو تباہی پھیلی ہے وہ کسی قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے جبکہ بارش کے باعث حیدرآبادمیں بھی صورتحال سنگین ہورہی ہے کیونکہ وہاں بھی گزشتہ پانچ برسوں سے برساتی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ کراچی میں اس وقت گلیوں اوراندرونی سڑکوں ہی کاحال برانہیں ہے بلکہ مرکزی شاہراہیں بھی تباہی کاشکارہیں۔بارش کاپانی گھروں، مساجد ، فیکٹریز اور اسپتالوں سمیت دیگرنجی، تجارتی اورصنعتی عمارات میں داخل ہورہاہے جس سے بارش کی تباہ کاریوں میں مزیداضافہ ہورہاہے۔ بجلی نہ ہونے سے پمپوں کے ذریعے پانی نکالنے کاعمل بھی بری طرح متاثرہورہاہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ عوامی مسائل اوربارش کی تباہ کاریوں سے متاثرہ حیدرآباد اورکراچی کے عوام نے آج جوپیغامات ایم کیوایم کے مرکز تک پہنچائے وہ میں وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ تک امانتاً پہنچارہاہوں جسکے مطابق سندھ کے ان دونوں بڑے شہروں کے عوام کامطالبہ ہے کہ کراچی اورحیدرآباد میں صحت وصفائی کی موجودہ صورتحال، خصوصاً حالیہ بارشوں سے پیداہونے والی تباہی سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سیدمصطفےٰ کمال کوکراچی اورکنورنوید جمیل کوحیدرآباد کا عارضی طورپرناظم مقررکردیاجائے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے امیدہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کراچی اورحیدرآبادکے باسیوں کے مطالبہ پر ہمدردانہ غورکریں گے اورمصطفےٰ کمال کو کراچی اورکنورنوید کو حیدرآباد میں فی الفورعارضی ناظم مقررکرنے کاحکم جاری کریں گے ۔