Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی 62 ویں سالگرہ کے سلسلے میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب بڑی تعداد میں عوام کی نائن زیرو آمد


جناب الطاف حسین کی 62 ویں سالگرہ کے سلسلے میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب بڑی تعداد میں عوام کی نائن زیرو آمد
 Posted on: 9/17/2015
جناب الطاف حسین کی 62 ویں سالگرہ کے سلسلے میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب بڑی تعداد میں عوام کی نائن زیرو آمد
جناب الطاف حسین کیلئے مختلف تنظیمی کمیٹیوں، یونٹوں اور عوام نے گلدستے پیش کئے اور کیک کاٹے
کراچی۔۔۔17ستمبر2015ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگرہ کے سلسلے میں 16اور17ستمبر کی درمیانی شب ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی ، سابق ارکان سینیٹ ، قومی وصوبائی ، تنظیمی شعبہ جات کے ارکان ، سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان اور عوام،بچوں اور بچیوں نے بڑی تعدادنے جمع ہوکر جناب الطاف حسین کو سالگرہ کی دلی مبارک باد پیش کی ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او ، لیبر ڈویژن ، شعبہ خواتین، ایلڈرز ونگ ، پنجابی سرائیکی ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، پنجاب ، اندرون سندھ ، اقلیتی امور کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیوں کے ارکان اور یونٹس کے کارکنان و عوام نے جناب الطاف حسین کے اپنی جانب سے گلدستے اورکیک پیش کئے ۔اس موقع پر شرکاء سے جناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون لندن سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر کارکنان نے جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت کیلئے سالگرہ کے موقع پر گائے جانے والے مشہور زمانہ گیت گنگنائے اور جناب الطاف حسین سے اپنی وفاداری کے عہد کی تجدید کی۔
واضح رہے کہ جناب الطاف حسین کی 62ویں سالگر ہ کا مرکزی اجتماع 17ستمبر2015ء ، جمعرات کی سہ پہر 3بجے جناح گراؤنڈ ،عزیز آباد میں منعقد کیا جائے گا، جلسے میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء ، اساتذہ کرام ، طلباء و طالبات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

10/1/2024 8:26:33 AM