Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس


کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 8/3/2013 1
کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
ایم کیوایم کے یونٹوں، سیکٹروں کے کارکنان اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کی ہر ممکن مدد کریں اور امدادی کارروائیوں میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ الطاف حسین 
ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں کے ہنگامی دورے کریں اور امدادی کارروائیوں میں اپنا کردار ادا کریں
بارشوں کی تباہ کاریوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ ملک کو بلدیاتی انتخابات اور لوکل گورنمنٹ سسٹم کی فوری ضرور ت ہے
ملک میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروا کر شہری سہولتوں کا نظام لوکل گورنمنٹ اور ان کے منتخب نمائندوں کے حوالے کیاجائے
لندن۔۔۔ 3 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں متعددافراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے شہرمیں نکاسی آب اورصفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم کے تمام یونٹوں، سیکٹروں کے کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ اپنی مددآپ کے تحت اپنے اپنے علاقوں میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کی ہر ممکن مددکریں اور نکاسی آب اوردیگرامدادی کارروائیوں میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کوبھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے ہنگامی دورے کریں اورامدادی کارروائیوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ان بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں نے ایک مرتبہ پھرثابت کردیا ہے کہ ملک کو بلدیاتی انتخابات اورلوکل گورنمنٹ سسٹم کی فوری ضرور ت ہے تاکہ ان کے نتیجے میں وجودمیں آنے والی شہری حکومتیں، صحت وصفائی سمیت دیگرامورکی دیکھ بھال کرسکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملک میں فوری طورپر بلدیاتی انتخابات کرواکر شہری سہولتوں کا نظام لوکل گورنمنٹ اوران کے منتخب نمائندوں کے حوالے کرے ۔

12/25/2024 6:43:19 PM