وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کے بڑے بھائی نصیر احمد بلوچ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔ 2؍اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے بڑے بھائی نصیر احمد بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر عبدالمالک سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)