Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور ہمارے احتجاجی مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، وسیم اختر


ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور ہمارے احتجاجی مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، وسیم اختر
 Posted on: 9/13/2015
ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور ہمارے احتجاجی مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، وسیم اختر 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بس مالکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور احتجاجی مارچ میں شرکت سے روکاجارہا ہے ، وسیم اختر 
احتجاجی مارچ کی وجہ ہمارے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ، گمشدہ کارکنان کی بازیابی اور ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کی وارداتیں ہیں، وسیم اختر 
ایم کیوایم کے احتجاجی مارچ کی خبروں اور ٹیکر ز کا میڈیا کی جانب سے بلیک آؤٹ جارہا ہے اور صرف قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی خبریں نشر کی جارہی ہیں جو کہ افسوسناک عمل ہے ، وسیم اختر 
لیاقت آباد نمبر 10پر احتجاجی مارچ سے قبل رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ صحافیوں کو پریسنگ بریفنگ 
کراچی ۔۔۔13، ستمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہا ہے کہ بعض قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی جانب سے بس مالکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انہیں ایم کیوایم کے احتجاجی مارچ میں شرکت سے روکاجارہا ہے، ہم قانون نافذ کرنیو الے اداروں سے کہتے ہیں کہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور ہمارے احتجاجی مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج دوپہر لیاقت آباد نمبر 10پر ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتاری کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مارچ سے قبل صحافیوں کو انتظامات اور احتجاجی مارچ میں ڈالی جانی والی رکاوٹوں کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائم خانی ، اسلم آفریدی ، ریحانہ نسرین ، مستعفی حق پرست سینیٹر محترمہ خوش بخت شجاعت ، مستعفی ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین ، کنور نوید ، ریحان ہاشمی اور مستعفی رکن سندھ اسمبلی سردار احمد بھی موجود تھے ۔ وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیوایم آج اپنا احتجاجی مارچ شہدائے اردو مسجد لیاقت آباد نمبر 10سے شروع کررہی ہے جس کا اختتام مزار قائد پر ہوگا ۔ اس احتجاجی مارچ کی وجہ ہمارے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل ، گمشدہ کارکنان کی بازیابی اور ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کی وارداتیں ہیں اور اس کے خلاف شہر کراچی کے عوام آج بھر پور احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی مارچ میں ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کے لواحقین ، گمشدہ اور گرفتار کارکنان کے اہل خانہ سمیت شہر کراچی کے عوام شرکت کریں گے اور ظلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاجی مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، احتجاجی مارچ کے راستے میں 4سینٹر قائم کئے گئے ہیں ، پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں جبکہ ایمبولینسیں بھی کسی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے احتجاجی مارچ کے شرکاء کے ساتھ ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی مطاہرے سے ڈی سی ایسٹ سینٹرل کو آگاہ کردیا ہے اور انہوں نے پولیس کو ضروری انتظامات کی ہدایت کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم احتجاجی کے حوالے سے خبریں اور ٹیکر ز کا میڈیا کی جانب سے بلیک آؤٹ کیاگیا ہے اور صرف قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی خبریں نشر کی جارہی ہیں جبکہ میڈیا کے جب بھی زیادتی اور انصافی ہوئی ایم کیوایم نے اس کے خلاف بھر پور آواز بلند کی لیکن جب آج ہمارا وقت آیا اور ہم ظلم کے خلاف احتجاجی مارچ کررہے ہیں تو ہمارا بلیک آؤٹ کیاجارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بعض طاقتیں بسوں کے ادوں پر جارہی ہیں ، بسیں روکی جارہی ہیں اور بس مالکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں تاکہ ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں رکاوٹ ڈال کر اسے ناکام بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور ہمارے پرامن احتجاج میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں ۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ احتجاجی مارچ ٹھیک تین بجے شہدائے اردو مسجد لیاقت آباد نمبر 10سے شروع ہوگا جو مزار قائد تک جائے گا ۔ ہمیں کچھ کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ملیں ہیں لیکن ان کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ظلم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔ 

10/1/2024 8:28:00 AM