Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے سیاسی شخصیات اور معززینِ شہر کے اعزاز میں افطار و ڈنر کا اہتمام


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے سیاسی شخصیات اور معززینِ شہر کے اعزاز میں افطار و ڈنر کا اہتمام
 Posted on: 8/2/2013 1
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے سیاسی شخصیات اور معززینِ شہر کے اعزاز میں افطار و ڈنر کا اہتمام
دعوت افطار میں نامور سیاسی شخصیات، دانشور، ادیب، شعراء، ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرز، بزنس کمیونٹی، تجریہ نگار، کالم نویس، صحافیوں اور جید علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت
تصاویر
کراچی:۔۔۔2 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کے زیراہتمام عزیزآباد کے تاریخی جناح گراؤنڈ میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات اورمعززینِ شہر کے اعزاز میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ فنگشنل کے رہنماء امیتاز شیخ، جام مدد علی، جام معشوق علی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو، پیپلز پارٹی سندھ کی رہنماء محترمہ شرمیلا فاروقی ، راشد ربانی، وقار مہدی، ڈاکٹر سکندر مندرو، بزرگ سیاستدان معراج محمد خان، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء سید محمد بخاری، مسلم لیگ (ق) کے حلیم عادل شیخ، پاکستان ڈیمو کریٹ پارٹی کے رہنماء بشارت مرزا، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر اوسط علی، تحریک مہناج القرآن کراچی کے امیر سید محمد ظفر اقبال، اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود، ڈاکٹر عبد المالک، معیز جعفری، حیدر وحید، رضوان جعفر،عینی علی،فیصل کریم،فاطمہ، علی ہاشمی، تجزیہ و کالم نگار محمود شام، الیاس شاکر، مختار عاقل، بیورو چیف جیو نیوز فیصل عزیز،نیوز ایڈیٹر عامر ضیاء، ایڈیٹر جنگ نذیر لغاری، شاہد حسن، طاہر نجمی، امیتاز فرحان،امین یوسف،اویس توحید، مقتدا منصور ،آغا مسعود،عامراحمد خان، زاہد حسن، زاہد مظہر،ایس ایم شکیل،اسلم خان معروف بینکرشجاعت بیگ،اسمال ٹریڈزکے صدرجمیل پراچہ، زبیرموتی والا، سراج قاسم تیلی ، سلطان چاولہ،منظرایوبی،گلنارآفرین،عارف شفیق،عاصم صدیقی،راشدنور،قاضی واجد،غزالہ جاوید ،شہودعلوی،انوراقبال،افراہیم،امجد صابری،وسیم الدین انصاری ،ارشد محمود،حسن جہانگیر اورعمرشریف سمیت نامورسیاسی وسماجی شخصیات، فلاحی انجمنوں کے رہنماؤں،دانشور،ادیب، شعراء،پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز ، وکلاء ،بزنس کمیونٹی،تجریہ نگار ،کالم نویس، صحافی برادری ، کھلاڑی،فنکاروں اورمختلف مکاتب کے علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بری تعداد میں شرکت کی۔ایم کیو ایم کے دعوت افطاروڈنرکیلئے جناح گراؤنڈ میں انتہائی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اورٹینٹ اورجھالروں کی مددسے انتہائی خوبصورت اوردیدہ زیب پنڈال تیار کیا گیا تھا جبکہ پنڈال میں مہمانان گرامی کیلئے راؤنڈٹیبل اورکرسیاں لگائی گئی تھی،پنڈال میں حمدونعت رسول مقبولؐکی ریکارڈنگ نے سماں باندھ رکھا تھا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ اراکین سینیٹ ،قومی وصوبائی اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان نے معززمہمانوں کواستقبالیہ پیش کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ پنڈال اور پنڈال کے باہر سیکوریٹی کے زبردست انتظامات کیے گئے تھے اوراستقبالیہ پرواک تھرو گیٹ لگائے جہاں ایم کیوایم کے کارکنان ہمہ وقت ڈیوٹیوں پر مامور رہے۔تقریب کاآغازمقررہ وقت معروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے تلاوت قرآن پاک کرکے کیا اس موقع پرمشہورنعت خواں ناصریامین نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے خطاب کرکے استقبالیہ پیش کیااورتمام مہمان گرامی کی آمد پرقائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے ان کاشکریہ ادا کیا۔





12/25/2024 6:51:44 PM