متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے برج کا کردار ادا کریگی، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ایم کیوایم اپوزیشن میں رہتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اورمعاشی ترقی سمیت عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کرتی رہیگی
کوئی جماعت ملک کے مسائل تنہا حل نہیں کرسکتی ہم ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے
ایم کیوایم ایسا بلدیاتی نظام چاہتی ہے جس سے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی بھی ترقی ممکن ہوسکے
اگر بلدیاتی اداروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم ایم کیوایم پر امن انداز میں احتجاجی دھرنے دیگی اور پر امن مظاہرے کئے جائینگے
بلدیاتی ادارے اس وقت بحران کا شکار ہیں ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور نہ ہی عوامی مسائل کے حل کیلئے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں
بلدیاتی اداروں کو فنڈز کے اجراء کیلئے ہم سندھ حکومت کے علاوہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے بھی بات کرینگے
صوبہ میں سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء کچھ ترامیم کے ساتھ فوراً نافذ کیا جائے اور اسی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں معززین شہر کے اعزاز میں افطار و ڈنر کی تقریب کے بعد ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
تصاویر
کراچی ۔۔۔2، اگست2013ء
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن)کے درمیان تعلقات بہتربنانے کیلئے برج کا کردار اداکریگی ،سندھ کی ترقی کیلئے پیپلزپارٹی اورملک کی ترقی کیلئے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ایم کیوایم بہترتعلقات چاہتی ہے ،ایم کیوایم اپوزیشن میں رہتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،امن وامان اورمعاشی ترقی سمیت عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنابھرپورکرداراداکرتی رہیگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی جانب سے معززین شہرکے اعزازمیں افطاروڈنرمیں میڈیاکے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ نچلی سطح پرعوام کے مسائل بلدیاتی نظام کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔ ایم کیوایم ایسابلدیاتی نظام چاہتی ہے جس سے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی بھی ترقی ممکن ہوسکے اوربلدیاتی ادارے بااختیاراورمضبوط ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم عیدالفطرکے بعدکراچی سمیت سندھ بھرمیں بلدیاتی اداروں اورعوام کے تعاون سے ہفتہ صفائی مہم کاآغازکریگی ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے اس وقت بحران کاشکارہیں ملازمین کوتنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اورنہ ہی عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کوفنڈزجاری کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کوفنڈزکے اجراء کیلئے ہم سندھ حکومت کے علاوہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے بھی بات کرینگے۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ اگربلدیاتی اداروں کے مسائل حل نہ ہوئے توہم ایم کیوایم پرامن اندازمیں احتجاجی دھرنے دیگی اورپرامن مظاہرے کئے جائینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کیلئے سندھ یاوفاقی حکومتوں میں شامل ہوناکوئی اہم بات نہیں ہے ہمارے لئے سب سے اہم ملک کی ترقی اورعوام کے مسائل کاحل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ صوبہ میں سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ2012ء کچھ ترامیم کے ساتھ فوراًنافذکیاجائے اوراسی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی جماعت ملک کے مسائل تنہاحل نہیں کرسکتی ہم ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ بھرپورتعاون کرینگے۔