Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ متعصبانہ سوچ اور آمریت کی عکاسی کرتا ہے۔ جنید فہمی


لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ متعصبانہ سوچ اور آمریت کی عکاسی کرتا ہے۔ جنید فہمی
 Posted on: 9/8/2015 1
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ متعصبانہ سوچ اور آمریت کی عکاسی کرتا ہے۔ جنید فہمی
پاکستان میں آزادی اظہار، جمہوریت اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں بچی
مؤقف کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلے سے واضح ہے کہ ایم کیو ایم کو ہر سطح پر دیوار سے لگایا جارہا ہے
پاکستان کی چوتھی بڑی جماعت کے قائد کے خطابات و بیانات نشر کرنے پر پابندی سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے 
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے قائدتحریک الطاف حسین کے خطابات اور بیانات کے نشر کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متعصبانہ سوچ اور آمریت کا عکاسی کرتا ہے۔ ایم کیو ایم کے موقف کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ عددی اعتبار سے پاکستان کی چوتھی اور ۹۸ فیصد مظلوم عوام کی واحد نمائندہ جماعت کو ہر سظح پر دیوار سے لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور پاکستان میں ایم کیو ایم اور مہاجروں کیلئے کوئی آئین، کوئی قانون اور انصاف نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے عدلیہ سمیت تمام قومی اداروں کا ہمیشہ نہ صرف احترام کیا ہے بلکہ اپنے کارکنان کو بھی ہمیشہ یہی درس دیا ہے لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ مہاجروں اور انکی نمائندہ جماعت کو ایک ایسی مخصوص سمت میں دھکیلا جارہا ہے جو قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کیلئے مثبت نہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ آئین پاکستان کو قدموں تلے روندنے والوں، دہشت گردوں کے سیاسی حمائتیوں، سہولت کاروں سمیت جن لوگوں نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، جنھوں نے عدالت عالیہ پر چڑھائی کی اور بشمول پاکستان ٹیلیویژن دیگر قومی اداروں کے وقار کو پامال کیا اور آج بھی کر رہے ہیں انکے خلاف تو کوئی کاروائی تا حال نہیں کی گئی۔ جبکہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں محب الوطن مہاجروں اور انکے ہر دلعزیز قائد جناب الطاف حسین جنھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کی حمائت میں پاکستان کی تاریخی ریلی کا انعقاد کیا پاک فوج کے جوانوں کو سیلوٹ پیش کیا ان کو ہر سطح پر دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ 68 سالوں سے جاری مسلسل نا انصافیوں حق تلفیوں اور اب ایسے فیصلوں سے ذہنوں میں یہ سوچ جڑ پکڑتی جارہی ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار، جمہوریت اور انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر صرف ایم کیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر نہ صرف نا کردہ جرائم کو بنیاد بنا کر اسکی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے بلکہ ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنان کو گرفتارکرکے جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے، درجنوں کارکنان کو ماورائے عدالت شہید کیا جا چکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ایم کیو ایم کے وابستگان سے جنگی قیدیوں سے بھی بدتر بلکہ انسانیت سوز سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انصاف کی فراہمی کی ذمہ دار اور دعویدار آزاد عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کی تو فکر نہیں تاہم کروڑوں عوام کے ہر دلعزیز قائد الطاف حسین کے خطابات اور بیانات نشر کرنے کرنے پر پابندی لگا کر انکی شدید دل آزاری اور انکے جذبات کو مجروح کرنے کی مرتکب ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں باطل قوتیں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے فکر و فلسفہ سے خائف ہیں اور انکا خاتمہ چاہتی ہیں تاہم ہمارا بھی یہ واضح پیغام ہے کہ حالاات خواہ کتنے ہی کٹھن کیوں نہ بنا دئے جائیں الطاف حسین کے بغیر ہمیں کچھ بھی قبول نہیں ہم الطاف حسین کے ساتھ تھے،الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور الطاف حسین کے ساتھ ہی رہیں گے۔

10/1/2024 8:24:31 AM