Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کھارادر، جوڑیا بازار، نیوکراچی اور گلستان جوہر میں مختلف واقعات میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں اور ہمدردوں کی شہادت کے واقعات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت


کھارادر، جوڑیا بازار، نیوکراچی اور گلستان جوہر میں مختلف واقعات میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں اور ہمدردوں کی شہادت کے واقعات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت
 Posted on: 8/1/2013 1
کھارادر، جوڑیا بازار، نیوکراچی اور گلستان جوہر میں مختلف واقعات میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں اور ہمدردوں کی شہادت کے واقعات پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت
شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں اور ہمدردوں کی شہادت کے واقعات ہوچکے ہیں۔ ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے
پے درپے پیش آنے والے واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل اور دہشت گردی کا لائسنس دیدیا گیا ہے
ہم شہر کے امن کی خاطر خون کے گھونٹ پی رہے ہیں اور صبر کر رہے ہیں جو ہماری امن پسندی کا کھلا ثبوت ہے
ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، صدر آصف زرداری، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ 
لندن ۔۔۔ یکم اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے رنچھوڑلائن ،جوڑیابازار، نیوکراچی اورگلستان جوہر کے علاقوں میں مختلف واقعات میں ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت اوردہشت گردی کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور ان واقعات میں شہید ہونے والے کارکنوں اورہمدردوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت کے واقعات ہوچکے ہیں۔ آج جوڑیابازارکے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنان اپنے کمپاؤنڈمیں بیٹھے تھے کہ گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 10 سے 12مسلح دہشت گردوں نے حملہ آور ہوکران پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹریونٹ 3B کے جوائنٹ یونٹ انچارج شکیل موقع پر ہی شہیدہوگئے جبکہ ایک اورکارکن شعیب شدید زخمی ہوگئے۔اسی طرح کھارادرکے علاقے میں بھی مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے ایک ہمدرد کو شہید کردیا۔کل بروزبدھ نیوکراچی کے علاقے میں دومختلف واقعات میں ایک مذہبی تنظیم کے مسلح دہشت گردوں نے ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹریونٹ 139کے کارکن محمدشفیق اوریونٹ 140-A کے ہمدرد محمدوقارکوفائرنگ کرکے شہیدکردیا۔اسی طرح گلستان جوہربلاک18 میں بھی مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم گلستان جوہرسیکٹریونٹ A کے کارکنوں پر اندھادھندفائرنگ کی جس سے کارکن فرحان عباس شہیداوردوسرے کارکن حماد زخمی ہوگئے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہرمیں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں چن چن کرشہیدکیاجارہاہے اورپے درپے پیش آنے والے واقعات سے صاف ظاہرہوتاہے کہ جرائم پیشہ عناصر اورتربیت یافتہ دہشت گردوں کوایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل اوردہشت گردی کالائسنس دیدیاگیاہے ۔یہی وجہ ہے کہ اب تک کسی ایک واقعہ میں ملوث قاتلوں کوگرفتارنہیں کیاگیا ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہم روزانہ اپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں لیکن اس کے باوجودہم شہرکے امن کی خاطرخون کے گھونٹ پی رہے ہیں اورصبرکررہے ہیں جو ہماری امن پسندی کاکھلاثبوت ہے۔جناب الطاف حسین نے صدر آصف زرداری، وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کوفی الفور گرفتارکیاجائے اورقتل اوردہشت گردی کے ان واقعات کی روک تھام کیلئے فی الفورمؤثراقدامات کئے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے سفاک دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹریونٹ 3B کے جوائنٹ یونٹ انچارج شکیل شہید ،نیوکراچی سیکٹریونٹ 139کے کارکن محمد شفیق شہید،یونٹ 140-Aکے ہمدرد محمد وقارشہید، گلستان جوہرسیکٹریونٹ A کے کارکن فرحان عباس شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپکے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکارکنوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔انہوں نے زخمی کارکنوں شعیب ، حماد اور دیگر زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی۔ 

12/25/2024 6:24:36 PM