قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے معززین شہر کے اعزاز میں 23 رمضان کو تاریخی جناح گراؤنڈ میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا جائیگا
افطار و ڈنر میں سیاسی شخصیات دانشور، ادیب، کالم نگار، شعراء کرام، صحافی، اینکر پرسن، پروفیسرز، انجینئرز، ڈاکٹرز، صنعتکار، تاجر، کھلاڑی، فنکار اور جید علمائے کرام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شرکت کرینگے
ایم کیوایم کی جانب سے دعوت افطار و ڈنر کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پنڈال تیار کر لیا گیا ہے
کراچی ۔۔۔یکم؍اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے معززین شہرکے اعزازمیں23رمضان المبارک بروزجمعتہ المبارک کوجناح گراؤنڈ عزیزآباد میں دعوت افطار و ڈنر کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سیاسی شخصیات،دانشور،ادیب،اینکر پرسنز،کالم نگار، صحافی، شعراء، پروفیسر، ڈاکٹرز، انجینئرز،وکلاء،بزنس کمیونٹی،کھلاڑی، فنکاروں، مختلف مکاتب فکرکے جیدعلمائے کرام اورنعت وثناء خواں حضرات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادشرکت کرینگے۔افطار و ڈنر میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ منتخب حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی میزبانی کے فرائض انجام دینگے۔افطاروڈنرکے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اوراس سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں بڑا پنڈال بھی تیار کرلیا گیا ہے۔