Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کا مشترکہ اجلاس۔


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کا مشترکہ اجلاس۔
 Posted on: 8/1/2013 1
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کا مشترکہ اجلاس۔
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، دہشت گردی کے حالیہ واقعات، رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں حفاظتی بیرئیرز کو توڑنے اورشہریوں کودرپیش مسائل پر تفصیلی غوروخوض۔
جیلوں پر حملے اورخطرناک قیدیوں کو بحفاظت آزاد کرانا ملک بھر کے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
حفاظتی بیرئیرز کوتوڑ کر ختم کرنے والے رینجرز اوردیگر اہلکار کورکمانڈر کی نگرانی میں سرجوڑ کربیٹھ کر جائزہ لیں کہ یہ عمل کرکے انہوں نے نہتے شہریوں کی خدمت کی ہے یا دہشت گردوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی ہیں؟
کراچی کے شہریوں کو اپنی حفاظت کیلئے فی الفور بیرئیرز لگانے کی اجازت دی جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔یکم ، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، دہشت گردی کے حالیہ واقعات، رینجرز کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے حفاظت کیلئے رضاکارانہ بیرئیرز کو توڑنے اورشہریوں کودرپیش مسائل پر تفصیلی غوروخوض کیا گیااور ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی حالیہ خونریز وارداتوں پر گہری تشویش کااظہارکیا گیا۔ اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی حالیہ خونریز وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں، دہشت گردی کی وارداتوں خصوصاً ڈیرہ اسمٰعیل خان کی جیل پر 150 مسلح افراد کے حملے ،دہشت گردوں کی جانب سے 10 سے 15 گھنٹے تک جیل کے عملے کو یرغمال بناکر 300 خطرناک قیدیوں کو بآسانی اور بحفاظت آزاد کراکر حملہ آوروں کا بخیروعافیت واپس چلے جانا ایک ایک ذی شعور پاکستانی کیلئے سنگین نوعیت کے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ جیل کی موٹی دیوارو ں کو مٹی کے تودوں کی طرح اڑادینا ،جیل میں داخل ہوکر جیل کے مزید سیلوں کودیمک لگی لکڑیوں کی بیرکوں کی طرح تباہ کردینا اور خطرناک قیدیوں کو بآسانی رہاکرالینا ایک ایک پاکستانی خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے بھی انتہائی لمحہ فکریہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے بعد اب کراچی اور سندھ کی دیگر جیلوں پر بھی ممکنہ حملوں کی رپورٹس آرہی ہیں جونہایت تشویشناک ہیں جن کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہریوں نے اپنی اپنی بستیوں اورمحلوں میں داخلی وخارجی راستوں پر دہشت گردوں کی آسانی سے آمدورفت کوروکنے اوراپنی حفاظت کی غرض سے اپنی مددآپ کے تحت چندہ جمع کرکے بیرئیرز لگائے تھے ۔ دہشت گردوں کی تازہ ترین وارداتیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹوں پرتواتر کے ساتھ حملوں ، بنوں اورڈیرہ اسمٰعیل خان کی جیلوں پر حملے کے عمل کودیکھنے کے بعدرینجرز سمیت کراچی کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جنہوں نے کراچی میں ہرمحلہ میں جگہ جگہ عوام کے چندے سے لگائے گئے بیرئیرز کوتوڑ کر ختم کیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ کورکمانڈر کی نگرانی میں سرجوڑ کربیٹھیں اور اپنے اس عمل کا جائزہ لیں کہ یہ عمل کرکے انہوں نے کراچی کے نہتے شہریوں کی خدمت کی ہے یا دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کے آنے جانے کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرزاور کورکمانڈرکراچی سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو اپنی حفاظت کیلئے فی الفور بیرئیرز لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ شہری دن بھر کی محنت ومشقت کے بعد رات کوچند گھنٹے سکون کی نیند سو سکیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام اس اہم اورعوامی مسئلہ پر جلد سے جلد غوروفکر کرکے قوم کو اپنی حفاظت آپ کی اجازت مرحمت فرمائیں گے ۔

12/25/2024 6:26:48 PM