نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹر یونٹ 139 کے کارکن محمد شفیق کے بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔31، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب ا لطاف حسین نے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ نیوکراچی سیکٹریونٹ139کے کارکن محمد شفیق کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ د کھ کی اس گھڑی میں مجھے سمیت ایم کیوایم کے تمام کے کارکنان آپ کے غم میں برا برکے شریک ہے انہوں نے شہید کے بلند درجات اور مغفرت کیلئے دعاکی ۔