فخر الدین جی ابراہیم کا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دینا اچھا اقدام ہے۔ رابطہ کمیٹی
فخر الدین جی ابراہیم کو جس شدید تنقید کا سامنا تھا اور صورتحال جس نہج پر پہنچ گئی تھی اسکی روشنی میں انکے پاس چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا
استعفے پر لوگوں کی بھی عمومی رائے یہی ہے کہ ’’دیر آید ۔۔۔ درست آید‘‘۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی ۔۔۔31 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فخرالدین جی ابراہیم کا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دینا ایک اچھا اقدام ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم کوجس شدید تنقید کا سامنا تھا اور صورتحال جس نہج پر پہنچ گئی تھی اس کی روشنی میں انکے پاس چیف الیکشن کمشنرکے عہدے سے استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔ان کے استعفے پر پاکستان کے لوگوں کی بھی عمومی رائے یہی ہے کہ ’’دیرآید۔۔۔درست آید ‘‘۔