Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نائن زیرو پر مولانا فضل الرحمان سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو


نائن زیرو پر مولانا فضل الرحمان سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 8/18/2015
نائن زیرو پر مولانا فضل الرحمان سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو
الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کے دوران انہیں رشید گوڈیل پر حملے کی خبر سے آگاہ کیا
رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ میرے لئے انتہائی صدمہ کا باعث ہے، مولانا فضل الرحمان
جو زندگی حق ، ملک وقوم اور انسانیت کی فلاح کیلئے صرف ہو وہ مبارک ہوتی ہے، مولانافضل الرحمان
ہماری خواہش ہے کہ ایم کیوایم اپنے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں کے معاملے پر نظرثانی کرے ، مولانافضل الرحمان
آپ جس نیک مقصد کیلئے تگ ودو کررہے ہیں ، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے، الطاف حسین
آپ کی یہ نیک کاوش تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ،الطاف حسین
کراچی ۔۔۔18، اگست2015ء
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ میرے لئے انتہائی صدمہ کا باعث ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے دیگر رہنما اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجودتھے ۔مولانافضل الرحمان سے گفتگو کے دوران ہی جناب الطاف حسین نے بتایا کہ ابھی ٹی وی چینل پر خبرنشر ہوئی ہے کہ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے ، فائرنگ سے رشید گوڈیل شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں لیاقت نیشنل اسپتال لے جایاگیا ہے لہٰذاآپ رشید گوڈیل کی صحت وسلامتی کیلئے دعا کریں ۔ مولانا فضل الرحما ن نے کہاکہ یہ خبرمیرے لئے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے ، اللہ تعالیٰ اپنا فضل وکرم فرمائے ۔ قبل ازیں جناب الطاف حسین نے مولانافضل الرحمان اور ان کے رفقائے کار کو اپنے غریب خانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آپ جس نیک مقصد کیلئے تگ ودو کررہے ہیں ، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور آپ کو اجرعظیم عطاکرے ۔ انہوں نے مولانافضل الرحما ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی یہ نیک کاوش تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی ، یہ حق کی راہ ہے اس میں مشکلات اور پریشانیاں بھی آئیں گی اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ان مشکلات کے خاتمے کیلئے ہمارا تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔ مولانافضل الرحمان نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جس خوبصورتی اور دل کی گہرائی سے اپنے دولت خانے میں ہمیں خوش آمدید کہاہے اس کیلئے میں آپ کا مشکور ہوں۔ انسانی زندگی میں تغیرات آتے ہیں لیکن جو زندگی حق ، ملک وقوم اور انسانیت کی فلاح کیلئے صرف ہو وہ مبارک ہوتی ہے ۔ پارلیمنٹ کے لیڈرآف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر نے ایم کیوایم سے بات کرنے کی ذمہ داری میرے کاندھوں پر ڈالی ہے، ہماری روایت میں گھرآئے مہمان کو خالی ہاتھ نہیں لوٹاتے ، میں پہلی مرتبہ آپ کے گھرآیا ہوں اور یہ آپ پر منحصر ہے کہ میری آمد آخری نہ ہو،جس پر الطاف حسین نے آمین کہا۔ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ایم کیوایم اپنے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں کے معاملے پر نظرثانی کرے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک کا سیاسی استحکام کمزور ہو،ہمیں ملک کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے ، اگرپارلیمنٹ کی ہرجماعت ملک کے استحکام کیلئے کردارادانہیں کریں گی تو ملک وریاست پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، اس حوالہ سے ریاست کی حکمت عملی سے اختلاف کیاجاسکتا ہے لیکن ریاست کو اس کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو استعفے واپس لینے چاہیے۔ اگر اس کے باوجود ایم کیوایم کے تحفظات دورنہ کیے جاسکیں تو ایم کیوایم کیلئے دوبارہ استعفے دینا کوئی مشکل نہیں ہے ۔ 

10/1/2024 6:23:32 AM