پاکستان کو ترقی یافتہ اور معاشی طور پرمستحکم بنا نے کیلئے تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی سیاست میں حصہ لینا ہو گا، ناصر جمال
65برسوں بعد بھی ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں بہت پیچھے ہے
2فیصد مراعات یافتہ طبقہ 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوا ن کو آگے آنے میں بڑ ی رکاوٹ ہے
ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو عام انتخابات میں منتخب کرواکر ملک کے ایوانوں میں بھیجا
جس طرح پھول سے اس کی خوشبو کو علیحدہ نہیں کیا جاسکتا ہے اسی طرح عوام کو بھی الطاف حسین سے الگ نہیں کیا جاسکتا، امین الحق
گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام افطار پارٹی کے شرکا ء سے خطاب
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئرناصر جمال نے کہاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور معاشی طور پرمستحکم بنا نے کیلئے تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی سیاست میں حصہ لینا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کے ڈی اے اسپورٹس کلب میں گریجویٹ فورم کے زیر اہتمام افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، گریجویٹ فورم کے ارکان ، حق پرست ارکان اسمبلی، پروفیسرز ، وکلاء، ڈاکٹر ز، انجینئرز ، ادیب ، شاعر ، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 65برسوں بعد بھی ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں بہت پیچھے ہے کیونکہ 2فیصد مراعات یافتہ طبقہ نہ صرف ملک پر قابض ہے بلکہ وہ 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوا ن کو آگے آنے میں بھی بڑ ی رکاوٹ ہے ،لہٰذا جب تک ملک کی سیاست میں تعلیم یافتہ لوگ نہیں آئیں گے ہمار ا ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا۔ اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو عام انتخابات میں منتخب کرواکر ملک کے ایوانوں میں بھیجا اور عوام نے دیکھا کہ انہوں عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق نہ صرف ملک کی ترقی کیلئے کام کیا خصوصاً کراچی وحیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں جو کام کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپانہیں جو یقیناًقائد تحریک جناب الطاف حسین کی تربیت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین کے حوالے سے عوام میں منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں انشاء اللہ ان لوگو ں کی خواہشات جلد دم توڑ جائیں گیں اور الطاف حسین کا عوام سے رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین اور حق پرست عوام لازم و مظلوم ہیں جس طرح پھول سے اس کی خوشبو کو علیحدہ نہیں کیا جاسکتا ہے اسی طرح عوام کو بھی الطاف حسین سے الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے ملک کی موجود ہ صور تحال پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس مو قع پر گریجویٹ فورم کے صدر عبدالقادر خانزادہ نے بھی خطاب کیا ۔