ایم کیوایم نے ضمنی انتخابات 2013کیلئے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں اور سندھ اسمبلی کی بھی تین نشستوں پر امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا
حلقہ این اے 254کورنگی (کراچی)کی نشست پر علی راشد ،این اے 235سانگھڑکی نشست پر حق پرست امیدوار دیوداس اور این اے 237ٹھٹھہ ، سجاولکی نشست پر حق پرست امیدوار ڈاکٹر دلدار خاصخیلی کو نامزد کردیا گیا
پی ایس 103نارتھ ناظم آبادپر عبد الرؤف صدیقی ، پی ایس 95اورنگی پر محمد حسین اور پی ایس 64میر پور خاص سٹی کی نشست پر ڈاکٹر ظفر کمالی کو نامزد کیاگیا ہے
کراچی ۔۔۔31، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے ضمنی انتخابات 2013ء کے لئے قومی اسمبلی کی 3نشستوں اور سندھ اسمبلی کی بھی تین نشستوں پر حق پرست امیدواران کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے254کورنگی کی نشست پر حق پرست امیدوار علی راشد ، این اے 235سانگھڑ کی نشست پر حق پرست امیدوار دیوداس اور این اے 237ٹھٹھہ ، سجاول کی نشست پر حق پرست امیدوار ڈاکٹر دلدار خاصخیلیکو نامزد کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی پی ایس 103نارتھ ناظم آباد کی نشست پر حق پرست امیدوار عبد الرؤف صدیقی ، پی ایس 95اورنگی کی نشست پر حق پرست امیدوار محمد حسین اور پی ایس 64میر پور خاص سٹی کی نشست پر حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی کو نامزد کیا ہے ۔