ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی زندگی پرلکھی گئی کتاب ’’سفرِ زندگی ‘‘کاپشتوزبان میں ترجمعے کا اجراء کردیاگیا
کتاب کاپشتوزبان میں ترجمعہ پشتون آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عمرگل عادل خان نے کیا
کتاب اجراء جناح گراؤنڈمیں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عمرگل عادل خان نے کتاب وصول کرکے کیا
کراچی:۔۔۔15اگست 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی زندگی پرلکھی گئی کتاب ’’سفرِ زندگی ‘‘کاپشتوزبان میں ترجمعے کا اجراء کردیاگیاہے ،کتاب کاپشتوزبان میں ترجمعہ پشتون آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن عمرگل عادل خان نے کیاجس کاباقاعدہ اجراء 14؍اگست کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی،عارف خان ایڈووکیٹ اوراقبال مقدم نے عمرگل عادل خان نے کتاب وصول کرکے کیا۔