Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کش ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، رابطہ کمیٹی


پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کش ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/30/2013
پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کش ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، رابطہ کمیٹی
عید کے موقع پر ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کرنے کا عمل انہیں عید الفطر کی خوشیوں سے محروم رکھنا ہے
پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فوری طور پر کوئی اضافی بجٹ مختص کیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔۔30جولائی2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملزکی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ادارے کے محنت کشوں کوگزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوراسے ملازمین کے ساتھ ظلم وزیادتی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اسٹیل ملزکے محنت کشوں کو تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انتظامی نااہلی وناکامی کے باعث ملک کے سب سے بڑے پیداواری ادارے اوراسکے ملازمین کو شدید مشکلات و پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ادارے کے محنت کش ملازمین کوکئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اورروزمرہ کے اخراجات،بجلی،گیس،پانی کے یوٹیلیٹی بلز اوربچوں کے اسکول فیسیں جمع کروانے سے بھی قاصرہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ادارے کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اورانتہائی مشکلات اورذہنی پریشانیوں کاشکارہیں جبکہ دوسری جانب اسٹیل ملزکی انتظامیہ تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث شدیدذہنی پریشانی میں مبتلا محنت کش ملازمین کی بے چینی اورذہنی اذیت کوختم کرنے بجائے مسلسل بے حسی اورہٹ دھرمی کامظاہرہ کررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اوروفاقی وزیرپیداوار سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی تنخواہوں عدم ادائیگی کانوٹس لیاجائے اورعیدالفطرسے قبل تمام محنت کوشوں کو تنخواہوں کی فی الفور ادائیگی کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں اقدامات بروئے کارلائے جائیں اورمحنت کش ملازمین کی پریشانی ختم کی جائے۔

12/25/2024 6:50:51 PM