Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدرپاکستان منتخب ہونے پر ممنون حسین کوقائد تحریک الطاف حسین کی مبارکبادصدرپاکستان منتخب ہونے پر ممنون حسین کوقائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد


صدرپاکستان منتخب ہونے پر ممنون حسین کوقائد تحریک الطاف حسین کی مبارکبادصدرپاکستان منتخب ہونے پر ممنون حسین کوقائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 7/30/2013
صدرپاکستان منتخب ہونے پر ممنون حسین کوقائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد
امید ہے کہ نومنتخب صدرپاکستان ،قومی یکجہتی کے فروغ، جمہوریت کے استحکام، دہشت گردی کے خاتمہ اورعوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے، الطاف حسین
ممنون حسین کی کامیابی پر میاں نوازشریف ،میاں شہبازشریف ، مسلم لیگی اوردیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، کارکنوں اور عوام کو الطاف حسین کی مبارکباد
لندن۔۔۔30، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صدارتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جناب ممنون حسین کو بھاری اکثریت سے صدرپاکستان منتخب ہونے پر اپنی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدرپاکستان ،قومی یکجہتی کے فروغ، جمہوریت کے استحکام، صوبوں کے درمیان بہترتعلقات کے قیام،معیشت کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمہ اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے اورملک بھر کے عوام کو انصاف فراہم کریں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ صدرپاکستان جناب ممنون حسین ، کسی ایک جماعت یا کمیونٹی کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے صدر ہیں، وہ ان کے بھی صدر ہیں جنہوں نے انہیں صدارتی انتخابات میں ووٹ دیئے اور انکے بھی صدر ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیئے ، امیدہے کہ وہ صدرمملکت کی حیثیت سے سب کے ساتھ یکساں سلوک کریں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اورملک نازک دور سے گزررہا ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں اورسیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے مل جل کرکام کریں تاکہ پاکستان میں جمہوریت کوفروغ اور جمہوری اداروں کو مستحکم کیاجاسکے ۔جناب الطاف حسین نے صدارتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکی کامیابی پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، مسلم لیگ کے دیگر تمام رہنماؤں ،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، کارکنوں اور ملک بھرکے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ۔



12/25/2024 6:58:44 PM