رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان کی فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی دعوت افطار میں شرکت
کراچی ۔۔۔30، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان نے فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی دعوت افطار میں شرکت کی اور مغرب کی نمازامیرِ دعوت اسلامی اور معروف مذہبی رہنما الیاس قادری کی امامت میں ادا کی ۔ ایم کیوایم کے وفد نے فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے انچارج یحییٰ عطاری اور یعقوب عطاری سے ملاقات کی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کیلئے خصوصی دعا کی ۔ ملاقات میں ملک میں دہشت گردی ، انتہاء پسندی ، امن و امان کی سنگین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے