Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کی بلاجوازگرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کی بلاجوازگرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/9/2015 1
رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کی بلاجوازگرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
کراچی آپریشن کے آغاز سے اب تک 150کارکنان گرفتاریوں کے بعد لاپتہ ہیں،کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،رابطہ کمیٹی
مقننہ نے رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے لیکن کارکنان کو لاپتہ کرکے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ غیر آئینی و غیر قانونی سلوک بند کروائیں،ایسے واقعات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں
رابطہ کمیٹی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، صدر مملکت، وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔9اگست2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے کارکنان و ہمدردوں کی مسلسل بلاجواز گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ستمبر2013ء سے جاری کراچی آپریشن کے آغاز سے آج تک ایم کیوا یم کے 150کے قریب کارکنان مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ ہیں جنہیں آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جو ملک کے آئین و قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ لوگوں کی گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کیلئے مقننہ نے رینجرزو دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو یہ اختیار دیا تھاکہ شک کی بناء پر کسی بھی شہری کو گرفتار کرکے اسے24گھنٹوں کے دوران عدالت میں پیش کرکے عدالتوں کے ذریعے 90روز تک اس فرد سے تفیش کر سکتے ہیں لیکن ان خصوصی اختیارات کے باوجود کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کو گرفتار کرنے کے بعدلاپتہ کیا جارہاہے جو کہ مقننہ کی جانب سے دئیے گئے اختیارات اور انسانی حقوق کی پامالی ہے جبکہ دوسری جانب اس قسم کے غیر آئینی اقدامات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے ۔ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں رینجر ز و دیگر اداروں کی جانب سے ایم کیوا یم کے کارکنان و ہمدردوں کے ساتھ جاری اس غیر آئینی و غیر قانونی عمل کو فی الفور بند کر کے تمام اداروں کو پابند کریں کہ وہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائیاں عمل میں لائیں۔

10/1/2024 6:22:20 AM